بھارتی فلم ’کے جی ایف‘ کے معروف اداکار ہریش رائے جان لیوا بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریش رائے نے گلے کے کینسر سے پیدا ہونے والی سوجن چھپانے کے لیے فلم میں داڑھی رکھ کر اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اب حالات بدتر ہوگئے ہیں۔

فلم “کے جی ایف” میں ہریش رائے آخری بار نظر آئے، وہ کنڑ سینما کے نمایاں اداکار ہیں۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے بتایا کہ سال کے آغاز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ گلے کے کینسر کا شکار تھے، چہرے پر اُس کے اثرات سوجن کی صورت میں نمایاں تھے، مجھے اُسے چھپانے کے لیے داڑھی رکھنی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ قسمت سے فرار ممکن نہیں، حالات آپ کو عطا کرتے ہیں یا پھر چیزیں آپ سے دور لے جاتے ہیں، میں گزشتہ 3 سال سے کینسر میں مبتلا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے کے جی ایف میں داڑھی رکھ کر اداکاری کی تاکہ گلے پر موجود سوجن کو چھپایا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سرجری صرف اس لیے روک دی تھی کہ میرے پاس پہلے پیسے نہیں تھے، میں نے فلموں کی ریلیز کا انتظار کیا، اب مرض چوتھے مرحلے میں داخل ہوگیا تو حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
اداکار ہریش رائے نے مزید کہا کہ میں نے مداحوں اور فلم صنعت سے وابستہ لوگوں سے مدد مانگنے کے لیے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی لیکن میں اُسے پوسٹ کرنے کی ہمت نہ کرسکا۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 تاریخ کی سب سے کامیاب فلم ہے جس نے باکس آفس پر 1200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، اس فلم میں ہریش رائے نے قاسم چاچا کا کردار نبھایا، وہ 2018ء میں ریلیز ہونے والے کے جی ایف 1 کا بھی حصہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
