پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور انکی بہن اسماء عباس نے اپنی والدہ کی صحت کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ اسماء عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ میری امی جان کے لیے دعا کیجئے۔
دوسری جانب بشریٰ انصاری نے بھی اپنی ایک پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے پر بتایا کہ امی کی طبیعت بہتر نہیں ہے، براہِ مہربانی دعا کیجئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بشریٰ انصاری کی والدہ طبیعت ناساز ہونے کے سبب آئی سی یو میں داخل ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
