Advertisement
Advertisement
Advertisement

نازیہ حسن کے گانے نے لندن کے میوزیم میں دھوم مچادی

Now Reading:

نازیہ حسن کے گانے نے لندن کے میوزیم میں دھوم مچادی

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے دنیا کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم میں دھوم مچا دی۔

لندن کے دی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میوزیم میں ایک ایونٹ کے دوران موجود ڈی جے نے پاکستان کی مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے لگادیا جسے بہت پسند کیا گیا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

Advertisement

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد گلوکارہ کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج گلوکارہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔

واضح رہے کہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی مقبول ترین پاپ کوئین نازیہ حسن  کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

Advertisement

سریلی آواز اور لاکھوں دلوں کو چرانے والی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن نے جو گایا خوب گایا۔

تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی ۔

انہوں نے سرکاری چینل کے پروگرام سے موسیقی کے سفر کا کامیاب آغاز کیا ۔

80 کی دہائی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے گیت نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیے۔

 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ڈسکو دیوانے کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

Advertisement

پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی کہلائی جانے والی گلوکارہ نا زیہ حسن کا یہ گیت آج بھی گنگایا جاتا ہے، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز ملا جبکہ بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ نے ابتدائی تعلیم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کی تھی، وہاقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔

گلوکارہ کی شادی مارچ 1995 کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی۔

13 اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ،ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر