پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ، ماڈل اور بیو ٹیشن نادیہ حسین کی ’محبت اور مہنگائی‘ سے منسلک ریکارڈ کی گئی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔
نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنی یہ ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ کسی اور کی آواز پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’جانوں اگر اپنا دل نہیں دینا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارا بجلی کا بل ہی دے دو اس دفعہ‘۔
ویڈیو میں وہ مزید کہتی ہیں کہ‘ بجلی کا بل دس ہزار روپے آیا ہے، دل اگلے مہینے لے لوں گی۔‘
اداکارہ کی اس ویڈیو سے صارفین بے خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔
ویڈیو دیکھیں
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہےکہ نادیہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
