Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرس راک کو تھپڑ: وِل اسمتھ کی بیٹی والد کے حق میں بول پڑی

Now Reading:

کرس راک کو تھپڑ: وِل اسمتھ کی بیٹی والد کے حق میں بول پڑی

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کی بیٹی نے کِرس راک کو آسکر تقریب کے دوران تھپڑ مارنے پر والد کی حمایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ول اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے پر اپنے والد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ول اسمتھ ایک انسان ہیں اور کوئی بھی انسان کامل نہیں ہوتا اور میں اپنے والد سے ان کی خامیوں کے باوجود بھی بہت محبت کرتی ہوں۔

ولو اسمتھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو اپنے والد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے میری تخلیقی صلاحیتوں کو بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پورے خاندان کو بطور انسان دیکھتی ہوں اور میں ان سے محبت کرتی ہوں اور ان سب کو بطور انسان ہی قبول کرتی ہوں۔

ول اسمتھ کی صاحبزادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی بار ہماری پوزیشن کی وجہ سے یہ حقیقت قبول نہیں کی جاتی کہ ہم انسان ہیں۔

Advertisement

اور اس ہی وجہ سے ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم ایسے طریقے سے کام کریں جو انسان کے لیے ممکن اور سازگار نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ ولو اسمتھ ابتداء میں ول اسمتھ اور جاڈا پنکیٹ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز تھیں، لیکن آج کل اپنے گلوکاری و اداکاری کے کیریئر کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر