پاکستانی فیچر فلم جوائے لینڈ نے برصغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
فلم’جوائے لینڈ‘ نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) کی کیٹیگری ’بیسٹ فلم فرام دی سب کانٹینینٹ‘ میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں ڈائریکٹر صائم صادق اور اداکارہ علینہ خان کو اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر اپنا ایوارڈ لینے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فیچر فلم جوائے لینڈ کی پوری ٹیم کو بیسٹ فلم فرام دی سب کانٹینینٹ کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

ایک اور ویڈیو میں اس فلم کی ہندوستانی پروڈیوسر اپوروا چرن کو اسٹیج پر پاکستان کو یومِ آزادی کے موقع پر اور ہندوستان یومِ آزادی کی ایڈوانس میں مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ پچھلی دیوالی پر میں لاہور میں تھی اور فلم کی کاسٹ اور عملے نے سیٹ پر دیوالی منانے میں میری مدد کی اور اس دن کو میرے لیے بہت خاص اور یاد گار بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
