
پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابرارالحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ انکے گناہگار بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے۔ یاحَیُّ یاقَیُّوم۔ pic.twitter.com/zd17qOFH1J
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) July 30, 2022
ویڈیو میں انہیں اپنے ہاتھوں سے غلاف کعبہ پر ٹانکے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلوکار نے لکھا کہ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News