بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ایک حادثے کی وجہ سے ٹانگ ٹو گئی ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہیں۔
شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ مجھے ہدایت ملی ‘رول، کیمرا، ایکشن، break a leg ‘، میں نے اس جملے کو لغوی معنوں میں عملدرآمد کرکے دکھا دیا۔
تاہم اب 6 ہفتوں تک اداکارہ شلپا چلنے پھرنے سے قاصر رہیں گی۔
یاد رہے کہ ایک ہی دن پہلے شلپا نے اپنی ویب سیریز کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔
‘ واضح رہے کہ انڈین پولیس فورس’ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ جاری ہے جس میں شلپا خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
