
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی حاملہ اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے کافی مہنگا پڑ گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم ’براہماسترا‘ کی تشہیر کے لیے حال ہی میں انٹرویو دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تاہم میزبان نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی۔
جس پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں، میں کیوں نہیں اپنی فلم کی تشہیر میں نظر آؤں گی یا اپنی فلم کو عوام میں پھیلاؤں گی۔
انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ کے لفظ ’پھیلاؤ‘ استعمال کیے جانے پر رنبیر کپور نے عالیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے میں دیکھ رہا ہوں کہ کوئی بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔
رنبیر کی اس بات پراداکارہ عالیہ بھٹ اپنا جواب بیچ میں ہی چھوڑ کر حیرانی اور ہنستے ہوئے رنبیر کو تکنے لگتی ہیں۔
لیکن اداکار رنبیر کپور فوراً سے عالیہ کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، آپ خوبصورت انداز میں پھیل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ عالیہ کے مداحوں کو رنبیر کپور کا یہ مذاق نہ بھایا اور انہوں نے رنبیر پر خوب تنقید شروع کردی۔
انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو کلپ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی حاملہ بیوی کے جسمانی خدو خال کا مذاق بنایا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کو شرم آنی چاہیے، اُن کی بیوی ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ایسے میں رنبیر کپور لائیو انٹرویو کے دوران اُن کا مذاق بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News