پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی فلم پردے میں رہنے دو کی بی ٹی ایس ویڈیو شئیر کردی۔
اداکارہ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں اپنی اس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم پردے میں رہنے دو کی تشہیر کے لیے تیاریاں کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنے اس پورے سفر کے دوران میں جو کچھ بھی کیا وہ سب اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔
اداکارہ ہانیہ نے ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔
فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے چمکیلی ساڑھی پہنی تھی جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں،اور اس ہی کے ساتھ ہانیہ نے گہرے سرخ رنگ کی لپ اسٹک اور سلور بالیاں بھی پہنی تھیں۔


تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔


ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کے لک کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔


گزشتہ دنوں بھی ہانیہ عامر نے فلم گنگو بائی کی پروموشنز سے علی بھٹ کے لک کو کاپی کیا تھا۔


واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن متنازع اداکارہ اکثر ہی شوبز سے جڑی خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں، چاہے ان کی ذاتی زندگی ہو یا پھر کسی کے ساتھ رشتہ، ان کے بیانات اور حرکات سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر ہی لیتے ہیں۔
ہانیہ اپنی نجی زندگی سے اپنے چاہنے والوں کا باخبر رکھتی ہیں، وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
