Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کامیڈین راجو شری کی طبیعت بہتر ہونے لگی

Now Reading:

بھارتی کامیڈین راجو شری کی طبیعت بہتر ہونے لگی

بھارتی معروف کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈین کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ 10 اگست کے روز راجو شری کو دل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا اور بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کی طبیعت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم اب بھی وہ بیہوشی کی حالت میں ہیں اور انہیں ہوش نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین اس وقت نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

راجو شری کے بھائی دیپو شری واستو نے اپنے بھائی کے وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ راجو کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، لیکن انکی طبیعت اب بحال ہو رہی ہے، ڈاکٹرز ان کے علاج کیلئے اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ راجو کی زندگی اور صحتیابی کیلئے دعا کریں، انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

دیپو شری واستو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بہت جلد اچھی خبر کی توقع ہے، ڈاکٹرز کو امید ہے کہ راجو کی طبیعت پوری طرح بحال ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ راجو شری واستو کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر