Advertisement
Advertisement
Advertisement

منال خان کو ٹرول کرنا تابش ہاشمی کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

منال خان کو ٹرول کرنا تابش ہاشمی کو مہنگا پڑگیا

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان تابش ہاشمی کو منال خان کو ٹرول کرنا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں تابش ہاشمی نے اداکار آغا اور حنا الطاف کو اپنے شو میں مدعو کیا، اس دوران انہوں نے منال خان کا کائلی جینر کی انسٹا اسٹوری کو بے دریغ چوری کرنے کا موضوع اٹھایا اوراداکارہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹرول کیا تاہم، آغا اور حنا نے اس پر خاموشی اختیار کی۔

تابش کا منال خان کو ٹرول کرنے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مختلف تبصرے بھی جاری ہے۔

Advertisement

اس سے قبل تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ کیمرے پر آنے کا خواہش مند نہیں تھا اور نہ ہی مشہور ہونا چاہتا تھا۔

ایک انٹریو کے دوران انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نوکری سے کیا تھا لیکن اس وقت بھی سائیڈ پر لائیو شوز کرتا تھا تاہم کیمرے پر آنے کی خواہش نہیں تھی۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دوسروں کو ہنسانے والا انسان کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی سنجیدہ کام کرسکتا ہے اور آفس والے بھی اسے سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹی وی پر نہیں آنا چاہتا تھا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین نے کہا کہ کینیڈا جانے سے پہلے سوچا کہ کچھ ایسا کرنا چاہئیے جس سے لوگوں کے دلوں میں میری جگہ بن جائے تاہم ٹی وی پر آنے کی خواہش نہیں تھی البتہ اسٹیج پر پرفارم کرکے لطف اندوز ہوتا تھا۔

میزبان تابش کا کہنا تھا کہ کینیڈا جانے سے پہلے اداکار ظفر علی نے مجھے ایک موقع دیا اور مجھ پر جوا کھیلتے ہوئے ایک شو ڈیزائن کیا جس میں ہمیں کامیابی مل گئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لائیو شو میں میری کارکردگی سوالوں پر انحصار نہیں کرتی بلکہ یہاں تک آنے کے لیے میں نے 16 سے 17 سال تیاری کررکھی تھی، سوال صرف اس لیے دیے جاتے ہیں، اگر کبھی کوئی سوال ذہن میں نہیں آئے تو ایک آدھ سوال دیکھ لوں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر