
پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو مشہور اداکارائیں ایمن خان اورحرا مانی جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
حال ہی میں دونوں اداکاراؤں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ملی نغمہ گا رہی ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں مشہور ملی نغمہ ’ایسی زمین اور آسمان‘ گارہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی نے ماہِ آزادی کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ ایمن خان نے سبز رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توصارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام جیسے بابرکت مہینے میں ملی نغموں اور گانوں سے گریز کرنا چاہئے۔
اگرچہ ان کے اعمال میں بظاہر کچھ غلط نہیں تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گانے یا ناچنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News