Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیٹ پر اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کے چرچے

Now Reading:

انٹرنیٹ پر اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کے چرچے

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ چترانگدا سنگھ نے مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر بہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ تو یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔

Advertisement

چترانگدا سنگھ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ میں مہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں اور اس حوالے سے میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

وائرل تصاویر میں اداکارہ مہوش حیات نے بلیک کلر کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ہمایوں سعید سفید شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ اور کوٹ پہنے ہوئے تھے۔

Advertisement

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی جس میں دونوں اداکار اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فلم دیکھ رہے تھے۔

فلم کا گانا چلتے ہی دونوں اداکاروں نے ڈانس کرنا شروع کردیا جس سے وہاں بیٹھے تمام لوگ لطف اندوز ہوئے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Revista de Vida (@revista_de_vida)

ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات نے  سفید رنگ کی ساڑھی جبکہ اداکار ہمایوں سعید نے سفید رنگ کا کرتہ زیب تن کیا ہوا تھا۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات امریکہ میں اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ  اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید اپنی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی پر سرخیوں میں ہیں جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر