
بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور نے دوستی کے عالمی دن پر ایک تصویر پوسٹ کر دی۔
اداکارہ شردھا کپور کی جناب سے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں شردھا کو سفید ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کے مداحوں کے لیے محبت کا اظہارکیا ہے۔
آج دوستی کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے اوراپنے دوستوں کے ہمراہ تصاویر بھی شئیر کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل شردھا کی اپنے مداح کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں اداکارہ شردھا اپنی چھوٹی سی مداح کو تسلی دیتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کو ائیرپورٹ پر دیکھ کر ان کی مداح خوشی کے مارے پھولے نہ سمائی اور بھاگتی ہوئی شردھا کے پاس آگئی۔
اس لڑکی کو ویڈیو میں روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شردھا پیار سے اسے بہلا رہی ہیں۔
بعدازاں لڑکی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ہمراہ سیلفی بھی لی۔
واضح رہے کہ شردھا کپور سے متعلق مشہور ہے کہ وہ مداحوں کو مایوس نہیں کرتیں، جب بھی کوئی ان کے پاس سیلفی یا ویڈیو بنانے آتا ہے تو وہ خوشی سے اس کے لئے رضامند ہوجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News