
بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ ششمیتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ششمیتا بال کھولے ہوئی نظر آرہی ہیں اور بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ انہوں نے شادی تو نہیں کی لیکن وہ ایک خوش کن مرحلے پر ہیں۔
چند روز قبل للیت مودی نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ وہ سشمتا سین کے ساتھ تعلق میں ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت روایتی میڈیا پر بھی افواہوں کا ایک بازار گرم ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین کے جیون ساتھی سے متعلق خبر سُن کر اداکارہ کے بھائی حیران رہ گئے تھے۔
علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے اداکارہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ’نئی شروعات‘ قرار دیا تھا۔
اس خبر پر جہاں سشمیتا سین کے مداح حیران ہوئے تو وہیں اداکارہ کے بھائی نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔
سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے کہا تھا کہ مجھے بھی خوش گوار حیرت ہے، میں اس بارے میں اپنی بہن سے بات کروں گا۔
دوسری جانب للت مودی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ فلحال وہ اس وقت ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن شادی ایک دن ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود سشمیتا سین 2 بیٹیوں کی والدہ بھی ہیں، انہوں نے 2000ء میں رینی اور 2010ء میں ایلیسا کو گود لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ 2008ء میں شروع ہونے والی لیگ آئی پی ایل کے پہلے چیئرمین للت مودی ہی تھے۔
جبکہ اداکارہ سشمیتا سین نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے قبل 1994ء میں مس یونیورس کا تاج سر پر سجایا تھا، وہ بھارت کی جانب سے یہ اعزاز پانے والی پہلی خاتون تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News