
معروف مصنف وہدایت کار خلیل الرحمن قمر بار بار صف اول کی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں کاسٹ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہیں اور اب اس لڑائی میں فلم اسٹار ریشم بھی کود پڑیں۔
خلیل الرحمن قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا‘۔
فلم اسٹار ریشم سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کے لئے سوال کیا گیا تو انہوں نے ماہرہ خان کا دفاع کیا۔
ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر یقیناً ایک بہترین مصنف ہیں اور اس سے کوئی انکار نہیں لیکن وہ ماہرہ خان پر جس طرح ہر وقت تنقید کرتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کو ڈرامہ سیریل ’صدقے تمہارے میں‘ کاسٹ کیا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر میڈیا پر اپنا اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے مشہور ستاروں خاص طور پر خواتین سے اپنا نام جوڑنا پسند کرتے ہیں۔
وائرل پوسٹ
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
معروف مصنف وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمرکا کہنا ہےکہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی۔ مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔
دوسری جانب حال ہی میں اپنی فلم قائد اعظم زندہ باد کی تشہیری مہم کے دوران اداکارہ ماہرہ خان سے ایک ٹی وی شو میں جب سوال کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص صورتحال میں خلیل الرحمٰن قمر یا فردوس جمال میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیا تھا۔
اس سے قبل خلیل الرحمٰن قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ کی اسٹوری پر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔
I ll always curse on me for the sin I committed by casting her in a very sacred role in my Sadqay Tumhare pic.twitter.com/vNbNYKWYAb
Advertisement— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) April 27, 2022
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل گزشتہ سال بھی جب خلیل صاحب کو ایک پروگرام کے دوران سیگمنٹ میں ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
یہ ڈرامہ 2014 میں نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈراما خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News