پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس میں انہیں جھیل کے کنارے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک تصویر میں ادکارہ کو جھیل کے کنارے لیٹے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کچھ صارفین نے انہیں مناسب لباس پہنے کا مشورہ دیا تو کچھ نے کہا ہمارا کلچر ایسے لباس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ عید الاضحٰی پر اداکارہ کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہوئی جس کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں،اس فلم میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
