Advertisement
Advertisement
Advertisement

راحت اندوری کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

Now Reading:

راحت اندوری کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے

ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گے

کم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے

برصغیر کے اردو زبان کے معروف شاعر راحت اندوری کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔

ڈاکٹر راحت اندوری کی شخصیت کسی تعرف کی محتاج نہیں  ہے۔ وہ  یکم جنوری 1950ء کو بھارتی شہر اندور  میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام راحت قریشی ہے اور وہ راحت اندوری کے نام سے مشہور ہیں۔

راحت اندوری ایک بھارتی اردو شاعر اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار تھے۔وہ ’دیوی اہليہ یونیورسٹی اندور ‘میں اردو ادب کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے گلو کاری کے کئی رئیلیٹی شوز میں بہ طور جج حصہ لیا ۔

راحت اندوری نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے نغمے  بھی لکھے جو مقبول اور زبان زد عام بھی ہوئے ۔

ان کی شخصیت مردہ ضمیر میں روح پیدا کرنے کے لیے کافی تھی ان کا نام ہی لوگوں کے شوق و رغبت میں اضافے کا باعث ہوا کرتا تھا۔

آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو

زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو

شعر و سخن کی محفلوں کو زندگی کے مقصد سے روشناس کرانے والے،  عوام کی پریشانیوں پر شاعری کے مرہم لگانے والے  راحت اندوری 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔اپنی موت والے دن صبح ہی انہوں نے اپنے  ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ وہ کورونا وباء کا شکار ہوگئے ہیں۔

Advertisement

افواہ تھی کہ میری طبیعت خراب ہے

لوگوں نے پوچھ پوچھ کے بیمار کردیا

دو گز سہی مگر یہ مری ملکیت تو ہے

اے موت تونے مجھ کو زمیندار کر دیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر