
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی دوست فیہا جمشید کے ہمراہ پرانی تصاویر شئیر کرنا مہنگا پڑگیا۔
ماہرہ خان نے اپنی دوست و فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید کی سالگرہ کے موقع پر پرانی تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی ماہرہ خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فیہا جمشید اور اداکارہ ماہرہ خان بہت قریبی اور بچپن کی دوست ہیں، دونوں ایک ساتھ اسکول بھی جایا کرتی تھیں۔
اس سے قبل معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے لیے آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران آئٹم سانگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اپنی فلم سپر اسٹار میں کیے گئے سب سے آخری آئٹم سانگ نوری سے متعلق کہا تھا کہ مجھے آئٹم نمبر کا لفظ ہی سمجھ میں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے سال آئٹم سانگ نوری کیا تھا، آئٹم سانگ نوری فلم کے لیے بہت ہی ضروری تھا اس لیے میں نے اس پر ہاں کہہ دی تھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی فلم کے لیے آئٹم سانگ اہمیت رکھتا ہے، بطور اداکارہ جو میرے پاس اسکرپٹ آئے گا یا جو مجھے اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، مگر مجھے اپنے لیے آئٹم سانگ صحیح نہیں لگتا۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ دنوں اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کی پروموشن میں کافی مصروف تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News