بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے بالی وڈ میں اپنی پہچان کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
اداکار کارتیک نے بتایا کہ بالی ووڈ ڈیبیو کے بعد بھی لوگ کئی سالوں تک ان کے نام سے ناواقف تھے۔
کارتک آریان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بالی ووڈ کیرئیر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میرے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ’فلم پیار کا پنچ نامہ‘ کے بعد بھی تقریباََ 6 سے7 سال تک نہ مجھے جانتے تھے اور نہ ہی میرے نام سے واقف تھے۔
اداکار نے بتایا کہ لوگ مجھے’مونولوگ گائے کہا کرتے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایسے وقت بھی آئے جب مجھے اپنے کام کے مناسب نتائج نہیں ملے۔
یہاں تک کے جب میرے کیرئیر کی پہلی فلم ہٹ ہوئی تب بھی لوگ مجھے پہچان نہیں سکے۔
کارتک آریان نےمزید کہا کہ’میں ابھی بھی ہدایت کاروں کی فہرست میں نمایاں اداکار نہیں ہوں کہ وہ میرے بارے میں ترجیحی بنیاد پر یہ بات کہیں کہ وہ اپنی فلم میں میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ کارتک آریان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اپنے کیریئر میں ایسے بہت سے لمحات دیکھنے کو ملے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے ان لمحات اور اوقات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب بہت سی مشکلات حل ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
