Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ تاپسی پنو کی فلم جلد ریلیز

Now Reading:

اداکارہ تاپسی پنو کی فلم جلد ریلیز

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ تاپسی کی نئی فلم دوبارہ بہت جلدریلیز ہونے والی ہے۔

 آنے والی تھرلر فلم 'دوبارا' (Dobaaraa) جس میں تاپسی پنو(Taapsee Pannu) اور پاویل گلاٹی ( Pavail Gulati) شامل ہیں، 'انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2022' میں اسکریننگ کے لیے پیش کی گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 'دوبارہ' کو انوراگ کشیپ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم کی کہانی نیہت بھاوے نے لکھی ہے۔

آسٹریلیائی پریمیئر اور اوپننگ نائٹ میں انوراگ کشیپ، تاپسی، تمنا بھاٹیہ اور ریتوک دھنجنانی نے سیکڑوں ہندوستانی اور آسٹریلیائی سامعین کی موجودگی میں شرکت کی۔

 اسکریننگ کے بعد فلمساز انوراگ اور تاپسی نے فلم کی خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

 پریمیئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، تاپسی نے کہا، "پرجوش ہوں کہ فلم آسٹریلیا میں ہندوستان میں رلیز سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہو رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی فلم کو دیکھے گا اور اس کی تعریف کرے گا، یہ بالکل نئی طرز کی فلم ہے۔

اس دوران تاپسی فلم فیسٹیول میں بلیک گاؤن میں میچنگ شرگ کے ساتھ پہنچی تھیں۔

فلم کے پریمیئر پر تاپسی نے کہا “پرجوش ہوں کہ فلم آسٹریلیا میں ہندوستان میں رلیز سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی فلم کو دیکھے گا اور اس کی تعریف کرے گا، یہ بالکل نئی طرز کی فلم ہے۔

فلم دوبارہ 19 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ تاپسی اور انوراگ کی تیسری فلم ہے جس میں انہوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Advertisement

 اس سے قبل وہ ‘من مرزیاں’ اور بائیوپک ڈرامہ ‘سانڈ کی آنکھ’ میں نظر آئے تھے۔

دوسری طرف، تاپسی دوسری بار پاویل گلاٹی کے لیے کام کرنے جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر