 
                                                                              پاکستان کی معروف گلوکارہ عائمہ بیگ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں گلوکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہا عائمہ بیگ نے انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کو دیکھنے کے بعد صارفین سیخ پا ہوگئے۔


گلوکارہ نے یہ تصاویر اس وقت بنائیں جب وہ دوسرے فنکاروں کی طرح موسم گرما کی چھٹیاں بیرونِ ملک گزار رہی ہیں۔


تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو گلوکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کسی نے انہیں کہا کہ یہاں تو آپ لوگوں کے تبصرے ختم نہیں ہوتے اور بیرونِ ملک جا کر کپڑے کیوں کم ہو جاتے ہیں؟ تو کسی نے اداکارہ کو ان کا کلچر یاد دلایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 