پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مریم انصاری اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکرہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جو کہ تھائی لینڈ کی ہیں جہاں مریم انصاری چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مریم انصاری کی تصاویر مختلف بولڈ لباس میں وائرل ہوئیں۔

معروف اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں توکسی نے انہیں مناسب اور خوبصورت لباس پہنے کا مشورہ دیا تو کسی نے کہا کہ ہمار ا کلچر ایسے لباس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ مریم انصاری نے ’مالک‘، ’آزادی‘، ’ہلا گلا‘ اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
