امریکی اداکارہ، گلوکارہ سلینا گومز کیریئر کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
غییر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلوکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے لیے اپنا فلمی کیریئر چھوڑ دیں گی۔
سلینا گومز کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام چیزوں سے تھک گئی ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ شادی کریں اور ماں بنیں۔
دس برس کی عمر میں 2002 میں چلڈرن ٹیلی ویژن سیریز سے کیریئر شروع کرنے والی 30 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ ماں بننے کے بعد اپنا کیریئر ترک کردینگی اور اپنی زندگی کو فلاحی کاموں کے لیے وقف کردینگی۔
واضح رہے کہ ان کا یہ بیان ان افواہوں کے دوران سامنے آیا جس کے مطابق انکی ان دنوں اطالوی نژاد کینیڈین فلم پروڈیوسر آندرے ارولینو کے ساتھ رومانی ملاقاتیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
