
مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔
عامر لیاقت حسین نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کی میزبانی کے لیے کافی مشہور تھے، جو کہ 2014 سے 2017 تک نشر ہوا تھا۔
اس شو سے عامر لیاقت اپنی حیرت انگیز حس مزاح سے سامعین کو محظوظ کرتے تھے۔
حال ہی میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے یوٹیوب چینل پر آنجہانی عامر لیاقت حسین کی نجی ٹی وی چینل کے شو سے کچھ ان دیکھی یادیں شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد عامر لیاقت کے چاہنے والے ایک بار پھر افسردہ ہوگئے اور ان تصاویر کو بہت پسند کیا۔
اس سے قبل مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی آخری بیوی دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو پیسوں کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے وکیل کے ہمراہ بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کروڑوں روپے کے لیے قتل کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے داماد کا موبائل فون برآمد کیا جائے، اس کے ڈیٹا سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔
واضح رہے کہ مشہور ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News