
بالی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکارہ کیاراایڈوانی سے منسلک تعلق کے بارے میں بتا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرَن‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔
دوران شو اداکارسدرھارتھ نے بتایا کہ میرے اور کیارا کے درمیان دوستی سے بڑھ کر رشتہ ہے۔
تاہم اس دوران کرَن جوہر کی جانب سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی میں رومانس سےمتعلق زیرِ گردش خبروں پر بھی بات کی گئی۔
کرن نے سدھارتھ سے پوچھا کہ آپ کے فون میں کیارا کا نام کس نام سے محفوظ ہے۔
جس پر سدھارتھ نے بتایا کہ ان کے موبائل میں کیارا نام صرف ’کی‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ کا بتانا تھا کہ وہ اور کیارا ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News