بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ نے ان سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا ہے۔
سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی اداکار پر ہر چند ماہ بعد کوئی نہ کوئی شرمناک الزام عائد کرتی رہتی ہیں۔
سومی علی کا کہنا ہے کہ سلمان خان خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے اداکار پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کا ’ہاروے ونسٹین‘ بھی کہہ دیا۔
انہوں نے چند ماہ کے بعد اب ایک بار پھر سلمان خان کو خواتین پر تشدد کرنے اور تشدد میں جنسی تسکین پانے والا شخص جیسے القابات سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر سلمان خان کی 1989 ءمیں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ٹائیگر کے دس سال مکمل ہونے پر سلمان خان کا بڑا اعلان
شیئر کیے گئے پوسٹر کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ ایک خواتین پر تشدد کرنے والا، جس نے صرف مجھے ہی نہیں، کئی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی پوجا کرنا چھوڑ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خواتین پر تشدد میں جنسی تسکین پانے والا شخص ہے، آپ لوگوں کو پتا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
