Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکار رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

بھارتی اداکار رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی گئی۔

اب ایک شخص نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ریاست مغربی بنگال کی حکومت کو رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹوشوٹ کی تمام پرنٹ فوٹوکاپیاں ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں یہ درخواست خاتون وکیل نازیہ الٰہی خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے، نازیہ الٰہی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عوام کی اکثریت کی نظر میں رنویر سنگھ کی تصاویر فحاش اور قابل اعتراض ہیں لہٰذا ریاستی حکومت کو اس فوٹو شوٹ کی پرنٹ کاپیاں ضبط کرنے اور میگزین کی ویب سائٹ کو مغربی بنگال میں بلاک کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اداکار کی جانب سے کروائے گئے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد 26 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس نے اسی روز ہی اداکار کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض کم عمر بچوں اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر