بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ عالیہ نے انسٹاگرام پر ایک برانڈ کا اشتہار شئیر کیا ہے۔

ان ہی تصاویر میں سے ایک اس وقت ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جب اس میں دکھائی دینے والے بچے میں رنبیر کپور کی مشابہت نظر آئی۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یہ بچہ تو بالکل رنبیر لگ رہا ہے، اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ “کتنی غیرمعمولی مشابہت ہے۔”
ایک صارف نے عالیہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اس کا اندازہ ہوا کہ یہ بچہ آپ کے شوہر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
انہیں میں سے کچھ صارفین نے تو اسے چھوٹا رنبیر کپور قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے رنبیر اور عالیہ کے ہاں اب ایک ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
