
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر چندتصاویر شیئر کی ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر نے سیاہ رنگ کا غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا جس کی وجہ سے وہ عقاب کی نظروں والے سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں آگئیں۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’کالے پل پر‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہوئیں تو عائشہ عمر تنقید کی زد میں آگئیں۔
کچھ صارفین نے ان سے کہا کہ کم از کم محرم الحرام جیسے بابرکت مہینے کا ہی احترام کر لیں تو کچھ نے انہیں مناسب لباس پہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے ’زندگی گلزار ہے‘، ’تنہائی‘ اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News