 
                                                                              معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو دلچسپ جواب دے دیا۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں کپل شرما کو گلابی رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو انہوں نے تمنا کو بھی ٹیگ کی ہے۔
کپل شرما نے لکھا کہ میں نے گوگل کیا ہے، کیا آپ پڑھ رہی ہیں تمنا؟ حضرات بھی گلابی رنگ پہن سکتے ہیں۔
معروف کامیڈین نے لکھا کہ گلابی رنگ ہمیشہ سے ہی خواتین کے لیے نہیں تھا، 18ویں صدی میں حضرات گلابی رنگ کے ریشمی جوڑے پہنتے تھے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ گلابی رنگ کا لباس پہنی ہوئی تھیں۔


مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 