Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کامیڈین کی طبیعت ناساز؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Now Reading:

بھارتی کامیڈین کی طبیعت ناساز؛ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی طبیعت میں علاج کے بعد بھی کوئی بہتری نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیڈین کی طبیعت میں صرف تھوڑی سی بہتری نظر آئی تھی کیونکہ ان کی بگڑتی ہوئی طبیعت پر قابو پانے کے لیے کچھ معاون دوائیں دی گئی تھیں جوکہ فی الحال روک دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ اب بھی وینٹیلیٹر پر ہی ہیں اور ان کا دماغ علاج کا کوئی جواب نہیں دے رہا۔

راجو شری واستو کے بزنس مینیجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کامیڈین کی صحت میں زیادہ بہتری نہیں آئی، اُنہیں ابھی تک ہوش نہیں آیا اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا دماغ کام نہیں کررہا، اس لیے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے راجو شری کے مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ سمبھاونا سیٹھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیڈین کی صحت کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ کامیڈین کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں،ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اب راجو سری کی صحت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔

سمبھاونا سیٹھ نے اپنے ٹوئٹ میں اپیل کی ہے کہ آئیے، سب لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے کامیڈین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ راجو شری واستو کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی جس کی وجہ سے انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا، اداکار کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

گزشتہ روز معروف کامیڈین کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ نے آگاہ کیا تھا کہ راجو سری واستو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے جبکہ آج یہ خبر آرہی ہے کہ ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔

یاد رہے کہ راجو شری واستو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے۔

Advertisement

معروف کامیڈین کا شمار اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، راجو سری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر