Advertisement
Advertisement
Advertisement

کانسرٹ کے دوران بڑی اسکرین ڈانسرز پر گر گئی؛ ویڈیو وائرل

Now Reading:

کانسرٹ کے دوران بڑی اسکرین ڈانسرز پر گر گئی؛ ویڈیو وائرل

ہانگ کانگ میں معروف میوزک بوائے بینڈ مرر کے کانسرٹ کے دوران بڑی اسکرین ڈانسرز پر گر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر لگی بڑی اسکرین گرنے سے دو ڈانسرز جبکہ 3 شرکاء شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ میں اس واقعے پر حیران و پریشان ہوں، میری دعائیں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر تحقیقات کرے گی جبکہ فن کاروں، اسٹاف اور شرکاء کے تحفظ کے لیے حفاظتی طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب شہر کے کلچر سیکریٹری کیون یوئنگ کا کہنا ہے کہ جب تک اسٹیج کا ڈھانچہ محفوظ نہیں ہو جاتا اس وقت تک شوز کو معطل رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ،حکومت کے تفریحی بیورو نے حالیہ دنوں میں ہونے والے دیگر اسٹیج حادثات کے بارے میں پہلے ہی کانسرٹ کے منتظم سے رابطہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ میوزک بینڈ مرر کے 13 ہزار سے زائد مداحوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں کانسرٹ انتظامیہ سے تمام پرفارمرز کی حفاظت اور اس سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تاہم کانسرٹ انتظامیہ میکر وِل کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کی وجہ سے ناظرین اور دیگر افراد کو پہنچنے والے دکھ کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر