اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہاتھوں میں کنگن پہنے یہ بچی آج کی کون سی مشہور اداکارہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتے ہیں جنہیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی شخصیت کی تصویر لائے ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں پہچان پاتے۔
کیا آپ مذکورہ تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟
کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم آپکو ایک ہنٹ دے دیتے ہیں۔
اِس بچی کا تعلق بالی وڈ فلم انڈسٹری سے ہے۔
اب پہچان پائے؟ اگر ابھی بھی نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
تصویر میں موجود یہ بچی مشہور بالی وڈ اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹونکل کھنہ ہیں۔

مذکورہ تصویر میں اداکارہ اپنی والدہ کی گود میں بیٹھی ہوئی بہت ہی حیرانی سے کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
ٹونکل کھنہ مشہور و معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ہونے کے ساتھ ساتھ 2 بچوں کی ماں بھی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یاد رہے کہ اداکارہ ٹونکل کھنہ نے بوبی دیول کے ساتھ 1995 میں فلم برسات سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد متعدد فلموں میں کام کیا لیکن ٹونکل بہت بڑی اداکارہ نہ بن سکیں۔
ان کی فلموں نے اچھا بزنس کیا لیکن غیر معمولی بزنس کسی بھی فلم نے نہ کیا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ایک ایورج اداکارہ ہی مانی گئیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے 2001 میں آخری فلم لو کے لئے کچھ بھی کرے گا میں کام کیا اس کے بعد وہ آج تک کسی فلم میں نظر نہیں آئیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ کی مشہور فلموں میں بادشاہ، ظلمی، میلہ، چل میرے بھائی اور جوڑی نمبر 1 سرِ فہرست ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News