
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابقہ بہو سائرہ یوسف سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے بیٹے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق سے متعلق بات کی۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے، اس کی اور شہروز کی کیمسٹری نہیں مل سکی تو اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے، یہ سب اللّٰہ کے کام ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہمیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وہ وقت دونوں فیملیز کے لیے بہت سخت تھا، یہ نجی معاملہ تھا لیکن سوشل میڈیا پر لوگ شاید ہمیں اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ سائرہ ہماری بچی ہے اور نورے تو ہماری جان ہے۔
اداکار بہروز نے کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو اپنی فیملی سے الگ نہیں سمجھا اور نہ ہی ایسا کبھی سمجھیں گے، میں تو کئی بار سائرہ کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھو، میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News