
کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی ایک انٹرویو میں اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئے۔
حال ہی میں ایک ویب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے کہا کہ میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرے والد مجھے نہیں روکتے تو آج میں ایک بہت ہی بگڑا ہوا شخص ہوتا۔
تابش ہاشمی نے کہا کہ جب میری نوکری کرنے کی عمر ہوئی تو میرے والد نے مجھے چھوڑ دیا تھا کہ جو کرنا ہے کرو۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے چار سال کامیڈی چھوڑ دی تھی مگر کیوں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کی وفات ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میں بہت افسردہ ہو گیا تھا اور میں نے چار سال تک کامیڈی چھوڑ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے بہت کلوز تھا یہاں تک کہ جب انکو کینسر ہوا تو انہوں نے سب سے پہلے مجھے بتایا تھا اور میں نے اس بات کو دو سے تین ہفتے تک کسی کو نہیں بتایا تھا۔
تابش ہاشمی نے کہا کہ جب میں ستائیس سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News