
مشہور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حا ل ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس می دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ورک آؤٹ کے لئے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے اداکارہ کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے اسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’مٹھائی کھائیں یا نہ کھائیں؟ جب آپ فٹنس کے نہ ختم ہونے والے سفر پر ہوں تو کچھ مشکل انتخاب ہوتا ہے‘۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ نے ’پشپا‘، ’گیتھا گووندم‘ اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News