پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معروف اسٹار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی آنے والی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو ابتک ٹک ٹاک پر 29 کروڑ بار سرچ کیا گیا ہے۔
لوگوں کے اتنی دفعہ سرچ کرنے سے اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ یقیناً شائقین کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
واضح رہےکہ اس فلم کی ریلیزکافی تاخیر کا شکار رہی تھی اس کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا تب سے لیکر اب تک فلم کی ریلیز کا لاتعداد بار اعلان کیا گیا لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ریلیز نہیں ہو سکی۔
فلم کی ریلیز پر سب سے زیادہ کورونا اثر انداز ہوا ہے کہ کیونکہ دو برس تک پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سینما سمیت ہر چیز بند تھی اب جبکہ کورونا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں تو پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سینما گھر کھول دئیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
