
آج ہم چند مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر لائے ہیں جنہیں آپ کو پہچاننا ہے۔
تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان 26 جولائی 1979ء کو ترکی کے صوبے ازمیر میں پیدا ہوئے۔
اداکار کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے، ان کے کنبہ کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔
انہوں نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا اور تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلولیونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
انگین آلتان دوزیاتان نے 2014ء میں ترک فٹ بال کھلاڑی سلیم صویدان اور ترک اداکارہ خولیا کوچیغیت کی نواسی، نسلِ شاہ آلقوچلار سے شادی کی۔
ڈرامہ ارطغرل غازی میں سیلجان خاتون کی چھوٹی بہن گوکچے خاتون کا کردار کرنے والی بورجو کیراتلی 23 جولائی 1989ء کو استنبول میں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے اپنی ابتدائی اسکول کی تعلیم عطا کالج سے حاصل کی، بی جے کے کالج میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم اور بَبَک ینیییلیدز کالج میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی اور یدی تپہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
اسکول کی زندگی کے دوران کئی ڈراموں اور مختصر فلموں میں شامل تھیں، ارطغرل غازی میں جانداری اداکاری کی وجہ سے انہیں بھرپور شہرت ملی۔
شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی ہیروین کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ 14 اکتوبر 1992 کو پیدا ہوئیں۔
انہوں نے ارطغرل غازی کے علاوہ بھی کئی ترک ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے ،حال میں وہ ترکی کے جرم صنف والے ٹی وی ڈرامے سلسلے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
انہوں نے ترکی کی بلقند یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ استنبول شہر یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
اسرا نے ترکی کے پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی گوکخان تورہ سے 2014ء میں تعلق قائم کیا اور دونوں نے 21 اکتوبر 2017ء میں شادی کی تاہم دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی۔
واضح رہے کہ اسلامی تاریخی واقعات پر مبنی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے پاکستان میں بے پناہ شہرت حاصل کی، اس ڈرامے سے جڑے فنکاروں کو پاکستان میں بہت زیادہ شہرت بھی ملی اور ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل اور حلیمہ سلطان نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور اداکارہ اسرا بیلگیچ تو کئی پاکستانی کمرشلز میں کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News