
معروف بھارتی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سونالی پھوگٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے، جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سونالی کے جسم پر نوکیلی چیز سے وار کرنے اور ساتھ ہی مکے مارنے کے نشانات بھی ملے ہیں ،اداکارہ کے جسم پر مکوں کے نشانات صاف دکھائی دیے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونالی کے جسم پر چوٹ کے کئی نشان ہیں ، کچھ ایسے بھی ہیں جیسے کسی نوکیلی چیز سے حملہ کیا گیا ہو اور کچھ ایسے ہیں جیسے انہیں مکے مارے گئے ہوں ۔
اب یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ موت سے پہلے اداکارہ کو اذیت بھی پہنچائی گئی ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں سونالی کے جسم پر زخم کے ساتھ ساتھ مکوں کے نشانات صاف طور پر پائے گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمیکل اینالیسس رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ کوکین، ایم ڈی یا کوئی اور ڈرگ تو سونالی کے جسم میں نہیں تھی ۔
حالانکہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہی ہے ، لیکن جس طرح سے سونالی کے جسم پر زخموں کے نشان ملے ہیں، اس نے کیس کو اور الجھا دیا ہے اور اس لئے گوا پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھانا شروع کردیا ہے ۔
پوسٹ مارٹم کے دوران سونالی کے بھائی ، بہنوئی اور فیملی کے دیگر اراکین اسپتال میں ہی موجود تھے ۔
پوسٹ مارٹم کے بعد سونالی کی لاش کو ایئرپورٹ لایا گیا اور اب دہلی لے جایا جائے گا اور ان کی آخری رسومات حصار کے رشی نگت میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News