 
                                                                              بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکار شاہ رخ خان سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
عامر خان نے بین الاقوامی پبلیکیشن کے ساتھ انٹرویو کے دوران فلم میں شاہ رخ خان کے بطور کیمیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ میرے اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک بڑے آئیکونک اسٹار کو اس مقصد کے لیے دیکھ رہا تھا اور میں نے شاہ رخ خان سے بات کی کہ جس طرح ایلوس امریکا کی نمائندگی کرتا ہے ویسے ہی مجھے بھارت کے سب بڑے علامتی اسٹار کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ تیار ہوئے۔
واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

فلم لال سنگھ چڈھا 1994 کی ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے، فوریسٹ گمپ میں ٹام ہینک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم لال سنگھ چڈھا کو مشترکہ طور پر عامر خان، کرن راؤ اور ویاکوم 18 موشن پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 