
بائیسویں کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں نئی تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے برمنگھم میں جیولین تھرو مقابلے میں 90.18 میٹرز دور جیولین تھرو کر کے نا صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ انھوں نے کامن ویلتھ گیمز مقابلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی جہاں سارے پاکستان نے تعریف کی وہیں پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد بھی پیچھے نہ رہے۔
شان شاہد نے ٹویٹر پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر کیپشن میں لکھا ” آپ ایک حقیقی ہیرو ہیں، آپ ایک ایسے نظام سے اٹھے ہیں جو ملک کے کھلاڑی کو کوئی سپورٹ فراہم نہیں کرتا، جہاں طاقتور کو آپ کی جدوجہد کی کوئی پرواہ نہیں آپ اکیلے ہیرو ہیں اورعزت کے حقدار ہیں” ۔
#ArshadNadeem you are a true hero .. you rose from a system that provides no support to an athlete a country where the powerful don’t care about your struggle you are a lone hero and you have earned our respect #hero of the people🇵🇰👑 pic.twitter.com/h1NDLYLKgU
Advertisement— Shaan Shahid (@mshaanshahid) August 8, 2022
شان شاہد نے ارشد ندیم کی خوبصورت لفظوں میں حوصلہ افزائی کرکے سب کے دل جیت لئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News