پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی ہے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی بیوی سارہ خان کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اپنے قیمتی خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا تھا تاکہ وہ مداحوں کی خواہش پوری کر سکیں۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ’آپ بیگم کو مناتے کیسے ہیں؟ جس پر فلک شبیر نے جواب دیا کہ میری بیگم شہزادی ہے ناراض ہی نہیں ہوتی‘۔

ایک مداح نے کہا تھا کہ آپ کا ایک ڈرامہ سارہ خان کے ساتھ تو آنا ہی چاہیے جس پر گلوکار نے کہا تھا کہ ڈرامہ آئے گا تو سارہ خان کے ساتھ ورنہ کسی کے ساتھ نہیں۔

ایک مداح نے گلوکار سے گزارش کی کہ سارہ خان اور آپ کی کوئی ان دیکھی تصویر ہے تو وہ شیئر کریں، جس کے بعد فلک شبیر نے خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اپنے قیمتی خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں۔
ایک صارف نے پوچھا تھا کہ آپ اپنے خواب کی منزل بتائیں جس پر فلک شبیر نے کہا کہ سارہ خان کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی سیر۔

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
