 
                                                                              بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بالی ووڈ کی موجودہ صورتحال کا موازنہ کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی سے کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ سوارا نے کہا کہ راہول گاندھی کو سب ’پپو‘ کہتے ہیں تو سب لوگ اس پر یقین کرچکے ہیں۔
سوارا بھاسکر کا کہنا تھا کہ میں راہول گاندھی سے مل چکی ہوں اور وہ نہایت ذہین اور صاف گو شخص ہیں۔
خیال رہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی المناک خودکشی کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو منشیات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بتایا گیا۔
واضح رہے سوارا بھاسکر نے کہا کہ اسی طرح بالی ووڈ کو منشیات اور اخلاق باختہ سرگرمیوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور لوگ اسے درست سمجھ بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 