
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی اور ترقی کی وجہ اپنے والدین کو قرار دے دیا۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے والدین کی شادی کی اور اپنے بچپن کی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
شئیر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنی والدہ اور مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام لکھا کہ اس سالگرہ کے موقع پر میں اپنی امّی اور بابا (مرحوم) کے بارے میں لکھنا چاہتی ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ میں محسوس کرتی ہوں میں آج جو ہوں وہ اس لیے ہوں کیونکہ میں ان کی مہربانی، خوبصورتی، بہادری، انتہائی مطمئن اور ہمدرد طبیعت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے ان کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزارا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میرے اندر ان کا خون ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں واقعی قابلِ فخر بیٹی ہوں اور تمام صلاحیتوں میں میری کامیابیاں صرف آپ دونوں کی وجہ سے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News