
پاکستان کی معروف ماڈل فاطمہ طاہر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کے چناؤ کی وجہ سے شدید تنقید کا بھی سامناکرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاطمہ طاہر نے سیاہ رنگ کا انتہائی بیہودہ مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہیں نقید کا نشانہ بنایا۔
معروف ماڈل نے تصاویر مختلف پوز میں بنوائیں۔
جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو فاطمہ طاہر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کسی نے ان کے لباس کے چناؤ پر تنقید کی تو کسی نے انہیں اپنے کلچر کے حساب سے لباس کا چناؤ کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News