Advertisement
Advertisement
Advertisement

قرۃ العین بلوچ کا نیرہ نور کو خراجِ عقیدت

Now Reading:

قرۃ العین بلوچ کا نیرہ نور کو خراجِ عقیدت

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے لیجنڈری سینئر گلوکارہ نیرہ نور کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

قرۃ العین بلوچ نے سوشل میڈیا پر نیرہ نور کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی زندگی میں جو حقیقی اعزاز حاصل ہوا وہ یہ تھا کہ مجھے نیرہ نور جی کے ساتھ بیٹھنے اور گہری، بامعنی گفتگو کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے لکھا کہ نیرہ نور ایک ایسی آواز کی مالک تھیں جس نے شاعری کو زندگی بخشی اور وہ آواز جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔

گزشتہ روز پاکستان کی نامور گلوکارہ نیّرہ نور انتقال کر گئیں، ان کی عمر 72 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نیرہ نور کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 4 مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ  نیرہ نور 1950 میں گوہاٹی آسام میں پیدا ہوئی تھیں، 1971 میں نیرہ نور نے پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ سیریل سے گانے کا آغاز کیا، 1973 میں انہوں نے فلم گھرانہ اور تسنین سے فلموں میں گانے کا آغاز کیا۔

نیرہ نور نے معروف شعرا غالب، فیض احمد فیض کی غزلیں گائیں، مہدی حسن اور احمد رشدی کے ساتھ پُرفارم کیا۔

Advertisement

نیّرہ نور کو فنی خدمات کے اعتراف میں ان کے فنی سفر کے دوران پرائڈ آف پرفارمنس، نگار اور دیگر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

2005 میں انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔

ملی نغموں میں بھی نیّرہ نور نے سامعین کے دلوں کو گرمایا اور پلے بیک سنگنگ میں بھی اپنی گائیکی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

نیّرہ نور نے برسوں پہلے گلوکاری چھوڑ دی تھی لیکن ان کے گائے گیت اور غزلیں ہر دور میں مقبول و معروف رہیں۔

انہوں نے  اپنا فنی سفر 70 کی دہائی سے شروع کیا تھا، اور فلموں اور ڈراموں کے لیے بھی پلے بیک سنگنگ کی۔

نیرہ نور نے آل پاکستان میوزیکل کانفرنس میں 3 گولڈ میڈیل جیتے تھے، انہیں فلم گھرانہ کے گانوں پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر