
بالی وڈ اداکار عامرخان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے چار دنوں میں باکس آفس پر 50 کروڑ بھی نہ کما سکی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عامر خان کی لال سنگھ چڈھا اس ہفتے کے آخر میں بھی 50 کروڑ تک نہ پہنچ سکی
فلم لال سنگھ چڈھا نے گزشتہ روز، یعنی چھٹی کے دن بھی صرف 10 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس کے بعد فلم کی مجموعی کمائی محض 37 کروڑ روپے تک ہی پہنچ سکی ہے۔
4 روز کے دوران 37 کروڑ کی کمائی عامر کی دیگر فلموں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
یاد رہے کہ اداکار عامر خان کی فلمیں 100 کروڑ کمانا تو کیا پچھلی سب فلموں کے ریکارڈ توڑ دیا کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے بھارتی باکس آفس پر پہلے ہی دن صرف 12 کروڑ روپے کمائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News