
بالی وڈ اداکار اکشے کمار اکشے کمار نے بتایا ہے کہ جب میری فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں تو کینیڈا منتقل ہونے کا سوچ رہا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکشے کمار نے کہا کہ چند سال پہلے تک میری 15 فلمیں کامیاب نہیں ہوئیں تو میں نے سوچا کہ مجھے کسی اور ملک جا کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک دوست کینیڈا میں رہتے ہیں جنہوں نے اکشے کو کینیڈا منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔
اس حوالے سے اکشے کا کہنا تھا کہ کئی بھارتی وہاں جاتے ہیں اور وہ بھارتی ہی رہتے ہیں، میں نے سوچا میری قسمت یہاں ساتھ نہیں دے رہی تو مجھے وہاں جانا چاہیے۔
اداکار نے بتایا کہ میرے پاس صرف پاسپورٹ ہے، پاسپورٹ ایک دستاویز ہے جسے آپ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں بھارتی ہوں، میں اپنے تمام ٹیکس بھارت میں ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس اب تک کینیڈا کی شہریت ہے۔
اکشے کمار کو اکثر ان کے ساتھی اداکار اور مداح ’کینیڈا کمار‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News